بزرگ صحافی عبدالقادر حسن انتقال کرگئے

Print Friendly, PDF & Email

سینئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عبدالقادر حسن نے اپنے صحافتی سفر کی شروعات بطور سیاسی رپورٹر کی۔ ان کا شمار اپنے دور کے بہترین سیاسی رپورٹرز میں ہوتا تھا۔ رپورٹنگ کے بعد عبدالقادر حسن نے ”غیر سیاسی باتیں“ کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیا، جسے سیاسی و عوامی حلقوں میں بے پناہ پذیرائی ملی۔ معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 2006ء سے تادم مرگ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ رہے، ان کا آخری کالم دو روز قبل ایکسپریس میں شائع ہوا۔ ان کے اپنے دور کے معروف سیاست دانوں نواب زادہ نصر اللہ، میاں محمود قصوری اور میاں معراج خالد سے گہرے تعلقات تھے، جبکہ ذوالفقار علی بھٹو سے بھی اچھے مراسم تھے۔

Share this: