فیس بک نے گروپ کمنٹس کےلیے اَپ اور ڈاؤن ووٹ کی آزمائش شروع کردی

Print Friendly, PDF & Email

فیس بک گروپ کمٹنس کے لیے اَپ اور ڈاؤن ووٹ کی آزمائش کے لیے آپشن پر کام کررہا ہے۔ اس طرح کسی گروپ پر جاری مباحثے میں شامل افراد کی رائے کو اَپ ووٹ یا ڈاؤن ووٹ دے کر تبصرے کو اہم بناکر بامعنی گفتگو کی جاسکے گی۔ فیس بک نے نومبر 2020ء میں اس پر کام کیا تھا اور اب دوبارہ اس کی آزمائش کی جارہی ہے، اس طرح کسی کی رائے کو قابلِ قدر یا غیر اہم قرار دینے میں مدد ملے گی۔ پہلی مرتبہ سوشل میڈیا کے ماہر جوہانس وان زِل نے اپنے بلاگ میں اس کی نشاندہی کی ہے۔ لیکن یہ معلوم نہیں کہ آیا یہ آپشن کب پیش کیا جائے گا اور اس کی اندرونی آزمائش کب تک جاری رہے گی۔ بعض تجزیہ نگاروں نے فیس بک کے نئے آئکن کی بنا پر انہیں شناخت کیا ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ کسی پوسٹ پر کمنٹس کو ’مفید‘ اور ’معلوماتی‘ قرار دیا جاسکتا ہے، یا پھر اسے غیر اہم قرار دینے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ تاہم فیس بک ورک پلیس پر اپ اور ڈاؤن کمنٹس کا آپشن پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس سے قبل 2018ء میں بھی فیس بک گروپ کے بجائے انفرادی صارفین کی پوسٹ پر بھی اپ اور ڈاؤن ووٹنگ کی سہولت کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اگرچہ فیس بک نے اسے ترک کردیا تھا لیکن کمپنی کی دوبارہ اس آپشن میں دلچسپی سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک اس آپشن کو بطور کمنٹ ماڈریشن استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاہم فیس بک نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

Share this: