ڈاکٹروں کو نسخوں پر برانڈ کے بجائے جینرک نام لکھنے کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو ادویہ کے نسخوں پر جینرک کے بجائے برانڈز نام لکھنے کے خلاف عوامی شکایات پر ایکشن لے لیا اور چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے سیکریٹریز صحت کو مراسلے جاری کردیے۔ مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ طبی نسخوں پر برانڈز کا نام لکھنا طبی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹروں کو نسخوں میں برانڈز کے نام لکھنے سے روکنے اور جینرک نام لکھنے کے لیے ضروری ایکشن لیا جائے۔ ڈاکٹر اپنے نسخہ جات میں ادویہ کے برانڈ نام لکھنے کے بجائے ”جینرک“ نام لکھیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ادویہ کے برانڈ نام لکھنے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ برانڈز کی مہنگی ادویہ سے مریضوں پر مالی دباؤ پڑتا ہے۔

Share this: