فیس بک صحافیوں اور لکھاریوں کو 50 لاکھ ڈالر دے گا

Print Friendly, PDF & Email

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ منفرد رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر دینے جارہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے کے خواہش مند صحافیوں اور لکھاریوں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے صحافیوں سے معاہدے کیے جائیں گے جو کسی معتوب کمیونٹی کے لیے آواز اُٹھانے والے واحد شخص ہوتے ہیں، یا ایسی خبریں کسی بھی وجہ سے اسٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتی ہیں۔ فی الحال اس پیشکش کے لیے فیس بک نے صرف امریکہ کے فری لانس صحافیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان درخواستوں کا جائزہ مشترکہ طور پر انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ہسپانک لیں گے، جس کے بعد منتخب صحافیوں کو بزنس شروع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیس بک کے اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا جو فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہوگا جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہوگا، جس کے ذریعے صحافی نیوز لیٹرز بھی بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔

Share this: