زبان زد اشعار

Print Friendly, PDF & Email

تم تکلّف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
(احمد فراز)
……٭٭٭……
تلاشِ رزق میں سب کو اداس چھوڑ آئے
گھر، اچھے وقت کے آنے کی آس چھوڑ آئے
(صابر رضا)
……٭٭٭……
تقاضا ہے گریباں کا کہ مجھ کو چاک کر ڈالو
تمنا ہے یہ دامن کی اڑا دو دھجیاں میری
(محمد حسین آزادؔ)
……٭٭٭……
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
(دردؔ)

Share this: