واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا میسج ختم نہیں ہوتا

Print Friendly, PDF & Email

 پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا میسج درحقیقت ختم نہیں ہوتا، اور وہ رپلائی کرنے والے شخص کے پاس موجود ہوتا ہے۔
یہ انکشاف ایک معروف ویب سائٹ نے کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ڈیلیٹ کا فیچر متعارف کرانے کے باوجود یہ کارآمد ثابت نہیں ہورہا۔ ایک اسکرین شارٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ایک صارف نے مقررہ وقت کے اندر پیغام ڈیلیٹ کردیا، تاہم جب دوسرے فرد نے اس کا رپلائی دیا تو وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجود تھا۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینڈروئیڈ اور ونڈوز اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والے واٹس ایپ کے گروپ اور پرائیویٹ چیٹ باکس میں ڈیلیٹ ہونے والا میسج حقیقت میں ختم نہیں ہوتا بلکہ رپلائی کی صورت میں وہ ٹیکسٹ موجود رہتا ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ نے فیچر کے اس نقص پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد صارفین محتاط انداز میں چیٹنگ کررہے ہیں۔

Share this: