سرچ انجن گوگل ’ویو امیج‘ کو ہٹا دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

سرچ انجن گوگل نے تصاویر کو اوپن کرنے والے بٹن یعنی ’ویو امیج‘ کو ہٹا دیا ہے، جس پر صارفین نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
اب صارفین جب بھی کوئی تصویر گوگل پر سرچ کریں گے تو انہیں تصویر پر کلک کرکے تین آپشنز کے بجائے صرف دو نظر آئیں گے جن میں ایک وزٹ اور دوسرا شیئر کا ہوگا، جبکہ اس سے قبل تصویر کو الگ سے دیکھنے یا ’ویو امیج‘ کا آپشن بھی نظر آتا تھا۔ ڈیلی میل کے مطابق گوگل نے یہ اقدام گیٹی امیجز کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے نیتجے میں کیا ہے جو فوٹوگرافر کی تصاویر کو فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔ یہ اقدام اُن تمام افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جنہیں شکایت ہے کہ ان کی محنت سے لی گئی تصاویر کو کاپی کرلیا جاتا ہے اور پھر کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔ اس آپشن کے ختم ہونے سے تصویر تلاش کرنے والے عام صارف کو مشکل کا سامنا ہوگا، جب کہ ایک مشکل یہ بھی درپیش ہوگی کہ کچھ ویب سائٹس میں تو رائٹ کلک کا آپشن ہی بند ہوتا ہے تاکہ کوئی بھی تصویر نقل نہ کی جائے۔

Share this: