جامعتہ الاخوان نیو کراچی اور جامعہ حنیفیہ سعود آباد میں تقریب ختم بخاری شریف

Print Friendly, PDF & Email

ختم بخاری شریف کی سالانہ تقریب جامعتہ الاخوان نیو کراچی اور جامعہ حنیفیہ سعود آْباد ملیر میں منعقد ہوئی۔
صدر رابطہ المدارس الاسلامی پاکستان شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک نے درس بخاری دیا۔ اور ۔کہا قرآن سے دوری کے باعث ہماری معیشت و معاشرت اور سیاست سمیت دیگر معاملات متاثر ہیں۔ اسلامی ریاست میں قرآن و سنت کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔اس موقع پر مدیر جامعتہ الاخوان مولانا عبدالوحید، جماعت اسلامی کےمرکزی رہنما۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان ساجد انور۔منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ۔پاکستان مولانا شمشیر شاہد۔مولانا ضمیر اختر منصوری۔ مولانا احسن بھٹو۔ضلعی امیر فاروق نعمت اللہ ۔ قاری محمد احمد۔ناظم جامعہ الاخوان۔آدم سمیع، مہتمم جامعہ حنیفیہ مولانا یامین منصوری،جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ امیر توفیق الدین صدیقی کے علاوہ دیگر علما و مشائخ کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مفتیان کرام ۔ قراء عظام۔و تکمیل حافظ القرآن کی دستار بندی کی گئی۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے صدارتی خطاب میں کہا کہ بیرونی قوتیں قوم کی تقسیم چاہتی ہیں۔ماضی میں بیرونی قوتیں رنگ و نسل و فرقوں کی بنیاد پر قوم کی تقسیم میں ناکامی کے بعد نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ ملک و قوم کی خوشحالی و سلامتی کے لئے ہم اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ تمام مسالک و فرقوں سے تعلق رکھنے والے علما و مشائخ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا یکساں نصاب تعلیم کے نام پر حکومت اپنا نصاب نافذ کرنا چاہتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملکی مدارس کا نصاب تبدیل ہو۔
ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہاکہ مغربی تہذیب اسلام کو ہی اپنا مدمقابل سمجھتی ہے۔ عورت کو حجاب سے روکنے کی کوشش سے لیکر ناموس رسالت کے قوانین میں ترمیم کی مذموم کوشش تک ۔ مسلم مملکت کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔۔
مولانا عبدالوحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔بیرونی دباو پر اس پر حملے بند کئے جائیں۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ مدارس پر دہشت گردی کا لیبل لگانے والے ناکام و نامراد ہوئے۔مولانا ساجد انور نے کہاکہ اسلام کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ جرات مند قیادت ہی کرسکتی ۔الحمد للہ جماعت اسلامی ہی امت محمدی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے درپیش چیلینجزکا بھر پور جواب دے گی۔ مہتمم جامعہ حنیفیہ ،مولانا یامین منصوری نے قرآن و سنت کو عام کرنے کا مطالبہ کیا کہا یکساں نصاب تعلیم کا حکومتی ایجنڈا بیرونی مذموم ایجنڈا ہے ۔منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا شمشیر شاہدنے خطاب کرتے ہوئے کہا دینی مدارس کے طلبا کو اسکالر شپ دی جائے اور مدارس تعلیمی بورڈ کا قیام عمل مین لایا جائے۔ انہوں نے مسلک کی بنیاد پر قوم کی تقسیم کی مذمت کی ۔ قاری ضمیر اختر منصوری نے کہا سید مودودی کی جدوجہدسے اسلامی انقلاب کی منزل قریب ہے۔محمداحمد قاری نے کہا ایک نبی اورایک قرآن کو ماننے والوں کو تمام محاذوں پر مشترکہ جدوجہد کی حکمت عملی کو اپنا نا ہوگا۔ امت کا یہی طرز عمل اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Share this: