یوٹیوب نے صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف کرادیا

Print Friendly, PDF & Email

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ان کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کرادیا۔
اس نئے فیچر کے تحت اب آپ اپنے یوٹیوب چینل کے نام اور پروفائل تصویر کو جی میل اکاؤنٹ سے منسلک کیے بغیر ہی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل یوٹیوب کری ایٹر کو چینل کا نام اور آئیکون تبدیل کرنے کے لیے پورے گوگل اکاؤنٹ میں تبدیلی کرنا پڑتی تھی۔ اس نئی سہولت کا ایک نقصان بھی ہے اور وہ یہ کہ نام اور آئیکون تبدیل ہونے کی صورت میں صارف اپنا ویری فکیشن بیج کھو دے گا، تاہم وہ اپنا نیا بیج حاصل کرنے کی دوبارہ درخواست کرسکتے ہیں۔

Share this: