زبان زد اشعار

Print Friendly, PDF & Email

تتلیاں اُڑتی ہیں اور ان کو پکڑنے والے
سعیِ ناکام میں اپنوں سے بچھڑ جاتے ہیں
(محمد حسین آزاد)
……٭٭٭……
تُو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کر گیا
ورنہ گلشن میں علاجِ تنگیِ داماں بھی تھا
(علامہ اقبال)
……٭٭٭……
تقسیم ہو گیا ہوں میں خیرات کی طرح
دنیا، کسی فقیر کی چادر لگی مجھے
(مظفر وارثی)
……٭٭٭……
تم آتشِ نمرود سے واقف نہیں سعدیؔ
اس آگ میں کھلتے ہیں گلاب اور طرح کے
(ڈاکٹر سعید اقبال سعدی)
……٭٭٭…‭…
تلاشِ لامکاں میں اڑ رہا ہوں
مگر مجھ سے مکاں لپٹا ہوا ہے
(ارشد محمود ناشاد)

Share this: