زبان زد اشعار

Print Friendly, PDF & Email

تنگ آچکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
(ساحر لدھیانوی)
……٭٭٭……
تھا کچھ نہ مرے پاس تو تب وقت بہت تھا
سب کچھ ہے مرے پاس پہ اب وقت نہیں ہے
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)
……٭٭٭……
جو خوشامد کرے خلق اس سے سدا راضی ہے
سچ تو یہ ہے کہ خوشامد سے خدا راضی ہے
(نظیر اکبر آبادی)
……٭٭٭……
جہاں میں اہلِ ایماں صورتِ خورشید جیتے ہیں
اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے، اُدھر ڈوبے اِدھر نکلے
(علامہ اقبال)

Share this: