سونگھنے کی حس کو جانچنے والا ریپڈ ٹیسٹ کو وڈ 19 کے لیے ایک کارآمد اسکریننگ ٹول

Print Friendly, PDF & Email

امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حس کو جانچنے والا ریپڈ ٹیسٹ کووڈ 19 کے لیے ایک کارآمد اسکریننگ ٹول ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس کا ٹیسٹ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کھانسی یا بخار چیک کرنے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق امریکہ کی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ دیگر پہلوؤں کی تشخیص کے مقابلے میں حس سے محرومی کی جانچ کا آلہ کورونا کی تشخیص کے لیے اہم ٹول ثابت ہوسکتا ہے۔کورونا سے متاثر ہونے والے اکثر مریضوں کو بیماری کے باعث سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا ہوتا ہے، بعض اوقات مریض کو اپنی اس بیماری کا پتا بھی نہیں ہوتا۔ اس مشاہدے کے دوران محققین نے 163 بالغ افراد کو شامل کیا جن کی اسکرین نیسل سواب یا پی سی آر کے ذریعے کی گئی تھی۔ماہرین نے مذکورہ افراد کو ایک کارڈ دیا جس کی سطح کو کھرچنے پر 8 مختلف بو سونگھی جاسکتی تھیں۔محققین نے بتایا کہ کھانسی، بخار، تھکاوٹ جیسی علامات کے موازنے میں یہ کارڈ ٹیسٹ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کی بہترین پیشگوئی کرسکتا ہے، اور یہ ٹیسٹ فوری طور پر کیا جاسکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر کورونا سے متاثرہ مریض کی تشخیص میں فوری مدد ملے گی، ایسی صورت میں کورونا ٹیسٹ کرایا جاسکے گا۔

Share this: