زبان زد اشعار

Print Friendly, PDF & Email

دیوانہ مجھ کو کہتے ہیں اہلِ خرد مگر
دیوانہ کیوں ہوا یہ کوئی پوچھتا نہیں
(جرم محمد آبادی)
……٭٭٭……
دل کی بستی عجیب بستی ہے
یہ اجڑنے کے بعد بستی ہے
(سکندر علی وجد)
……٭٭٭……
دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کو
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے
(اکبر الٰہ آبادی)
……٭٭٭……
دل تو میرا اداس ہے ناصرؔ
شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے
(ناصر کاظمی)

Share this: