زبان زد اشعار

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
……٭٭٭……
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
(احمد فراز)
……٭٭٭……
ذکرِ فراقِ یار یوں ہم نے تمام کر لیا
شام کو صبح کر لیا، صبح کو شام کر لیا
(رحمان خاور)
……٭٭٭……
ذرا سی بات ہے اور وہ بھی استعارے میں
کہ چاند کھو گیا کل رات اک ستارے میں
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)