زلزلے درختوں کی افزائش میں اضافہ کرتے ہیں

زلزلوں سے غیرمعمولی تباہی ہوتی ہے لیکن اب ایک فائدہ یہ سامنے آیا ہے کہ ان کی بدولت درختوں کی بڑھوتری میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن زلزلوں کی شدت خود زیرِ زمین پانی اور ان میں موجود مفید غذائی اجزا و نمکیات کو الٹ پلٹ کرکے رکھ دیتی ہے۔ یہاں تک کہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی درختوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناسکتے ہیں۔
لیکن یہ ایک ابتدائی مفروضہ ہے اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب شجری تاریخ نگاری یا ڈینڈرو کرونالوجیکل سے زلزلوں کے وقت میں درختوں کی افزائش کا اچھا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔