ہمدردی کے دو بول

ایک سیاح ہوٹل میں گیا تو بیرے نے آکر آرڈر لیا۔
سیاح نے کہا: ’’فرائی مچھلی اور ہمدردی کے دو بول‘‘۔
بیرا مچھلی لے آیا اور پوچھا: ’’اور کچھ؟‘‘۔
سیاح نے جواب دیا: ’’ہمدردی کے دو بول‘‘۔
بیرا اپنا منہ سیاح کے کان کے پاس لے کر گیا اور بولا: ’’مچھلی نہ کھانا، دو دن کی باسی ہے‘‘۔